۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / مرجع تقلید آیت اللہ علوی گرگانی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگارکی طرف سے انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علوی گرگانی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے انتخابات کے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبرنگار کے سوالات اور آیت اللہ علوی گرگانی کی طرف سے دئے گئے جوابات کا متن اس طرح ہے:

سوالات:

مرجع عالیقدر کی خدمت میں سلام عرض ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں18 جون 2019ء کو صدارتی انتخابات ہونے جا  رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب اپنی نظر میں بیان فرمائیں:

۱۔ صدارتی انتخابات میں شرکت کے متعلق آپ کی نظر کیا ہے اور انتخابات میں شرکت ملک اور اسلامی جمہوریہ کے مستقبل میں کس حد تک کردار ادا کرسکتی ہے؟ اور  لوگوں کی ذمہ داری کیا ہے؟

۲۔ چونکہ آپ کے مقلدین دنیا کی مختلف جگہوں میں ہیں اور آپ کی بین الاقوامی مسائل پر نظر بھی ہے۔ آپ کی نظر میں لوگوں کے انتخابات میں شرکت کے خطے اور بین الاقوامی سطح پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

۳۔ آپ کی نظر میں عہدہ صدارت کے لئے سب سے بہتر شخص کی خصوصیات کیا ہیں؟

۴۔  آپ صدارتی امیدوار اور ان کے حامیوں کو کیا اخلاقی نصیحت کریں گے؟

باسمه تعالی

جوابات:

۱۔ لوگوں کی انتخابات میں بھرپور شرکت اور بہترین اور دیندار شخص کا انتخاب اور ملکی امور کی باگ ڈور اس کے سپرد کرنا ملک کی ترقی و پیشرفت اور پائیداری میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملک کے بہتر مستقبل کا ضامن ہوتا ہے۔

۲۔ لوگوں کا انتخابات میں شرکت کرنا اور دیندار اور دلسوز افراد کو ووٹ دینا خطے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے استحکام کا باعث ہوگا۔

۳۔ بہترین صدر کے لیے ضروری ہے کہ وہ خدا ترس، دیندار، پاکیزہ اور مدبر ہو۔ وہ بہترین کابینہ کا انتخاب کرے۔ اسے اپنے آپ پر بھروسا ہو۔ جوان اور دیندار جوانوں کو اہمیت دے اور ولایت فقیہ کا مطیع ہو۔

۴۔ امیدوار اپنا تعارف کرائیں، اپنے پروگرامز کے متعلق بتائیں اور اپنی مدنظر کابینہ کے متعلق وضاحت کریں اور دوسروں کی کردار کشی، جھوٹ اور افتراء سے اجتناب کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .